ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چھتیس گڑھ اور کرناٹک کے لئے کانگریس نے نیا سکریٹری مقرر کیا

چھتیس گڑھ اور کرناٹک کے لئے کانگریس نے نیا سکریٹری مقرر کیا

Sun, 01 Apr 2018 00:21:15    S.O. News Service

نئی دہلی ،31؍مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کانگریس نے تنظیم میں نوجوان چہروں کو اہمیت دینے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج کرناٹک اور چھتیس گڑھ کے انچارج جنرل سکریٹریوں کے تعاون کے لئے دو سیکرٹری مقرر کئے ہیں۔کانگریس کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے آج یہاں جاری ریلیز میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کی ممبر اسمبلی یشومتی ٹھاکر کو کرناٹک اور چندن یادو کو چھتیس گڑھ کے لئے پارٹی کے سیکرٹری کے طور پر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔نوجوانوں کے رہنما چندن یادو پارٹی کے چھتیس گڑھ کے انچارج پی ایل پنیا کے معاون ہوں گے۔


Share: